سکردو( پ،ر) روندو طورمک ڈی ڈی او شپ کامسلہ کیپٹن سکندر علی کیلئے گلے کی ہڈی بنا ہوا تھالیکن اہل علاقہ اور سکندر علی کی کاوشوں سے یہ ممسلہ نہایت خوش اسلوبی سے حل ہو گیا.ڈی ڈی او شپ کا افتتاحی تقریب نہایت شاندار طریقے سے پیش کیا گیا، تقریب میں کیپٹن سکندر علی نے خود صرف شرکت نہ کی بلکہ صوبائی وزیرتعلیم ابرہیم ثنائی کو بھی دعوت دے کر انکی شرکت کو بھی یقینی بنایا۔ ڈی ڈی او شپ ملنے پر اہل علاقہ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوے کیپٹن سکندر علی اور ابراہیم ثنائی کا نہایت پرتپاک استقبال کیا۔
عمائدین طورمک نے صوبائی وزیر تعلیم کو طورمک آمد پر ”زو” کا تحفہ پیش کیا اور ہار پہنائے. کیپٹن سکندر علی اور عمائدین نے وزیر تعلیم کو روائتی تحفہ ”چشم بلبل قار” بھی پہنایا.تقریب میں دوسرے پارٹیز کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ روندو کے دوسرے یونین کے ڈی ڈی اوز اور اے ڈی آئی نے بھی شرکت کی.تقریب سے نجف علی رہنما پیپلزپارٹی،سید فضل شاہ صدر آئی ٹی پی روندو،لیاقت علی چیف ڈی ڈی او روندو،ماسٹر ابراہیم (نو مولود ڈی ڈی او طورمک) کیپٹن سکندر علی اور ابراہیم ثنائی نے خطاب کیا. اس موقع پرسید محسن شاہ نے چاٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں سے ابرہیم ثنائی نے بوائز کیلئے ہائیرسکینڈری سکول اور گرلز کیلئے ہائی سکول کا اعلان کیا.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا