سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) گزشتہ ہفتے ضلع کھرمنگ کے اسسٹنٹ کمشنر کی حکم پر گرفتار ہونے والے محمد قاسم قاسمی کی رہائی کا ابھی تک کوئی امکان نہیں نظر آرہا۔ اُنکی گرفتاری کے خلاف بلتستان میں بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن،عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان،بلتستان نیشنل الائنس ،بلتستان یوتھ الائنس اور سول سوسائٹی بلتستان باقاعدہ طور پر احتجاج کرچُکی ہے اسی طرح اسلام آباد میں بھی سول سوسائٹی گلگت بلتستان کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کی جاچُکی ہے لیکن گلگت بلتستان کے صحافتی تنظیموں کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا ۔ گلگت بلتستان کے صحافتی تنظیموں کی خاموشی کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی کیونکہ بلتستان کے صحافتی تنظیمیں گرفتار صحافی قاسم قاسمی کو صحافی ہی نہیں سمجھتے ۔
ذرائعکے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی سطح پر صحافیوں کی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے (CPJ) نے قاسم قاسمی کی گرفتاری کی اصل وجہ جاننے کیلئے بلتستان کے کئی صحافتی تنظیوں کے عہدے داروں رابطہ کیا تو اُنہیں بتایا گیا کہ قاسم قاسمی کوئی صحافی یا رپورٹر نہیں بلکہ وہ ایک سوشل ایکٹیوسٹ اور قوم پرست ہے اور فیس بُک پر صحافت کرتے ہیں اور اُنہیں صحافتی امور کی وجہ سے نہیں بلکہ سوشل ایکٹیوسٹ اور قوم پرست ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے لہذا یہ معاملہ صحافتی تنظیوں کا نہیں ہے۔
سوال یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صحافت کا میعار کیا ہے ؟کیا صرف سرکاری بیانات چھپانے کو صحافی کہتے ہیں ؟یا کسی وفاقی مذہبی جماعت سے تعلق نہ ہونا بھی صحافت کے زمرے میں نہیں آتے؟ کیونکہ اس وہ گلگت بلتستان میں ذیادہ تر اخباری رپورٹر صرف سرکاری بیانات لکھ کر اخبارات میں چھپانے کو صحافیتشریح کرتے ہیں۔ پورے گلگت بلتستان کی سطح پر تحقیقاتی صحافت کا کوئی وجود ہی نہیں ایسے میں کسی رپورٹر کو اُن کے سوچ کی وجہ سے مخصوص نظرئے سے ملا کر خاموش رہنا اور اُن کے حوالے سے منفی پروپگنڈہ کرنا صحافتی اقدار کے منافی ہیں۔ قاسم قاسمی گلگت ٹوڈے اور ترجمان نامی اخبارات اور تحریر نیوزن نیٹ ورک کیلئے باقاعدہ طورپر ضلع کھرمنگ میں رپورٹینگ کرتے رہے ہیں ۔ اُن کے حوالے سے مختلف واٹس ایپ گروپ میں بھی ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے افراد پسند ناپسند کی بنیاد پر خوب منفی پروپگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
گلگت بلتستان کے ممتاز ماہر قانون دان اور سابق صدر گلگت بلتستان بار کونسل اور سابق چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈوکیٹ کا اس کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ جس اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر بلکل ایسا ہی مقدمہ بنتا ہے جس طرح اُنہوں نے قاسم قاسمی کے خلاف درج کرایا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا