گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز پر با اختیار سیٹ دیا جائے۔کشمیر کی بڑی پارٹی کا بڑا مطالبہ۔

0 0

راولاکوٹ(پریس ریلیز)گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور عبوری آئینی صوبے کے حکومتی ڈرامے پر غازی ملت پریس کلب میں جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کی قیادت کے ساتھ مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کے با اختیار سیٹ آپ دیں ، جوڈیشل اصلاحات کے ذریعے سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ کے قیام ، CPEC میں گلگت بلتستان کو بطور 3rd پارٹی تمام معاہدوں میں شامل کریں ، اقوام متحدہ کی قراداد کی روشنی میں مقامی لوگوں کو حق حکمرانی یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات کے متعلق بالاورستان نیشنل فرنٹ کے سربراہ نواز خان ناجی ,متحدہ اپوزیشن اور گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے حالیہ موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کی فوری بحالی کریں۔ پریس کانفرنس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کی گلگت بلتستان کے لوگوں کو اصلاحات کے نام پر بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی تو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %