گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون مختصر دورے پر شگر پہنچ گئے۔

0 0

شگر( عابدشگری) گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون مختصر دورے پر شگر پہنچ گئے ،اس موقع پر تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے گورنر کا بھر پور استقبال کیا گیا ،گورنر جب شگر کے حدود میں داخل ہوئے تو باب شگر پر پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں نے گورنر کا استقبال کیا اور ایک ریلی کی شکل میں شگر لایا گیا اس موقع پر شگر فورٹ کے سبزہ زار پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون ،راجا عظم خان اور وزیر عدیل نے خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق ڈسڑکٹ چیرمین حاجی فدا نے انجام دئیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون نے کہا کہ شگر میر ا دوسرا گھر ہے اسی لئے شگر کی محبت نے مجھے یہاں کھینچ لایا ہے انہوں نے کہا کہ شگر پر جس انداز میں توجہ دینے کی ضرورت ہے اس انداز میں شگر پر توجہ نہیں دیا جارہا جس کے باعث ضلع شگر سے جتنا آمدن کمایا جاسکتا ہے وہ حاصل نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ میری بھر پور کوشش ہوگی کہ دیگر اضلاع کی طرح شگر پر بھی توجہ دوں اور ہر ممکن کوشش کرکے شگر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں گا انہوں نے کہا کہ شگر میں ٹیکنکل کالج کے قیام ،دریاوں پر حفاظتی بند کی تعمیر اور ماونٹرینگ سکول کی تعمیری میں موجود رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کرکے کام شروع کروانے کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرادی قبل ازیں راجا اعظم خان نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ شگر میں ٹیکنکل کالج کے قیام ،دریائی کٹاو ر روکنے کے لئے حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے فنڈ مہیا کرنے اور ماونٹرینگ سکول اے ڈی پی میں منظور ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر کام شروع کروانے کی اپیل کی جس پر گورنر نے تمام مطالبات حل کرانے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی فدا علی نے گورنر گلگت بلتستان کو دورہ شگر کے موقع پر خوش آمدید کہا اور انہیں گورنر بننے پر مبارکبا د ی دی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website