شگر( تحریر نیوز نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق صوبائی وزیرراجہ اعظم خان اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ،انہوں نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون کے دوارے دن اپنے گھر پر پارٹی میں شمولیت کا علان کردیا،تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون کے دورہ شگر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور سابق صوبائی وزیر راجا اعظم خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ گورنر گلگت بلتستان جب شگر پہنچے تو گورنر راجا محمد علی شاہ صبا سے ملاقات کے لئے ان کے گھر گئے اور گورنرکو وہاں لے جایا گیا جہاں راجا صبا موجود تھے اس دوران تحریک انصاف شگر کے صدر اور راجا اعظم خان کے داماد وزیر عدیل اور دوسرے داماد جعفر علی کے ہمراہ ایک کمرے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اور دونوں دامادوں نے راجا اعظم خان کو پارٹی میں شمولیت پر پارٹی رومال پہنایا اس موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت میں سے کوئی اہم رہنما موجود نہیں تھے راجا کے شمولیت کے موقع پر ضلع کھرمنگ کے صدر امجد زیدی ،سکردو سٹی کے صدر خواجہ مدثر ،احمد علی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر راجا اعظم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وژن سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دیں گے وہی الیکشن لڑیں گے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا