ملائیشیا کے شہرکوالالمپور سے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی۔

0 0

کوالالمپور (آن لائن نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ایک وقت میں پاکستان کے بارے میں کہا جاتا کہ پاکستان کیلیفورنیا بننے جا رہا ہے۔ ملائیشیا کی خوش قسمتی یہ ہوئی کہ اسےعظیم لیڈر مہاتیر محمد ملا۔ قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کوالالمپور میں پاکستان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے دورے کے لیے پاکستانیوں کا ہوم ورک اور محنت نظر آئی۔ ملائیشیا میں پاکستانی سفارتکار نے جنون سمجھ کر کام کیا۔ تقریب کے انعقاد پر پاکستانی سفارتکار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہاں سے لوگ زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے پاکستان چلتا ہے۔ پاکستان میں وہ گورننس نہیں دے سکے جس سے ملک پیچھے رہ گیا۔ ایک وقت میں پاکستان کے بارے میں کہا جاتا کہ پاکستان کے لیے کیلیفورنیا جا رہا ہے۔ ملائیشیا کی خوش قسمتی یہ ہوئی کہ اسےعظیم لیڈر مہاتیر محمد ملا۔ پہلے ملائیشیا سے لوگ تعلیم حاصل کرنے پاکستان جاتے تھے۔ قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔
غربت میں کمی کے پروگرام کے لیے چین سے رہنمائی لی ہے۔ ملائیشیا کی برآمدات 220 ارب ڈالر اور پاکستان کی صرف 24 ارب ڈالر ہیں۔ سب سے پہلے برآمدات بڑھانے کے لیے پروگرام لا رہے ہیں۔ کینسر کا علاج ڈسپرین سے کرنے کی کوشش کی ہے۔ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کے لیے آسانی فراہم کریں گے۔ سرمایہ کاروں کے لیے سرخ فیتے جیسی رکاوٹیں ختم کریں گے۔
مہاتیر محمد نے بتایا سرمایہ کاروں کو پیسہ بنانے میں مدد کی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس میں مخصوص آفس ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسانی پیدا کرے گا۔ سرمایہ کاروں کوپیسہ بنانے میں مدد دیں گے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ سرمایہ کاری کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ایک وقت آئے گا جب پاکستانیوں کو روزگار کے لئے باہر ممالک نہیں جانا پڑے گا۔ تفصیلات آنے لگی ہیں کون سا پیسہ ناجائز طریقے سے باہر بھیجا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website