اسلام آباد (تحریر نیوز نیٹ ورک) گزشتہ روز گلگت کیلئے فلائٹ کی کنسل ہونے پر گلگت بلتستان کے وزیر قانون اور وزیر سیاحت نے طوفان بدتمیزی کرکے دنیا کے سامنے گلگت بلتستان کا تماشا بنایا تھا۔ اس واقعے میں اُنہوں نے قومی آئرلائن کے ایک افسر کو دھکا دیکر مارنے کی کوشش کی تھی۔
اس واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی جانب سے پی آئی اے کے افسر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ میں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون ایڈوکیٹ اورنگزیب نے فلائٹ میں تاخیر پر انچارج ائیرپورٹ کو طلب کر کے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے دئیے تھے۔اس واقعہ کی موبائل فوٹیج میڈیا نے نشر کی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیر سیاحت کو کل سپریم کورٹ رجسٹری لاہور طلب کر لیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا