نگر( اقبال راجوا) ڈپٹی کمشنر نگرکمال الدین قمر شہزاد کا ضلع نگر کا سب سے بڑا سرکاری تعلیمی ادارہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت اور گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ، سکول میں بننے ولای کچھ نئے کمروں کی تعمیر سے متعلق عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا اور ایس ڈی او کو ہینڈنگ ٹیکنگ نہ کرنے کی بھی ہدیات کی ۔ گرلز پرائمری سکول کو خطرناک قرار دیا اور بتایا کہ سکول طالبات کے لئے انتہائی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت کوئی خطرے کا سب ب بن سکتا ہے ۔ ڈپٹی نگر اپنے دورہ ء سکول کے دوران سب سے پہلے جماعت دہم میں جاری ریاضی کی تدریس کرتے معلم کا بغور جائزہ لیا اور سکول طلبہ اور خود معلم سے سوال سے معلم کے پڑھائے ہوئے سوال سے متعلق سوالات بھی پوچھ لئے تسلی سے جواب ملنے پر طلبہ کو شاباش دی ۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی ڈی ایجوکیش نگر علی حیدر اور محکمہء تعمیرات عامہ کے ایس ڈی او نگر غلام مرتظیٰ بھی تھے۔ ڈی سی نگر نے ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول چھلت حیدر خان سے سکول کا سالانہ نتیجہ بھی دریافت کیا ۔ڈی سی نگر نے کئی سالوں سے زیر تعمیر سکول میں کچھ کمرے اور ہال کا بھی معائینہ کیا ۔ ٹھیکیدار کے کام کو غیر معیاری اور انھتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے ایس ڈی او نگر غلام مرتظیٰ کو عمارت کی ہینڈینگ ٹیکنگ نہ کرنے اور کام کی رفتار اور معیار دونوں کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایات کیں ۔ ڈی سی نگر بوائز ہائی سکول کے اچانک دورے کے بعد گرلز ہائی سکول پہنچے اور سکول کی پرانی عمارت دیکھ کر اسے ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت خطرے سے خالی نہیں ہے کوئی حادثہ ہونے سے پہلے اس عمارت کو ناقابل استعمال قرار دیا جائے اور سکول طالبات کے لئے متبادل عمارت کا بندوبست کرنا ہوگا۔ انہوں نے عمارت میں آئی دراڑیں اور چھت ، دیواروں اور بر آمدے کے دھنسے ہوئے حصوں کو دیکھ کر عمارت کو خطرناک قرار دیا ۔ سکول کے سینیئر ٹیچر زوالفقار علی سے ای سی ڈی کلاس میں بچوں کی تعدا د اور حاضری بھی دیکھا۔ نمبر اعلیٰ مالک اشدر نے ڈپٹی کمشنر نگر کو علاقے آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے سکول کے مسائل بیان کئے ۔ ہیڈ ماسٹر بوائزہائی سکول چھلت نے ڈپٹی کمشنر نگر کو یوم اقبال اور تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھی پیش کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا