سکردو (تحریر نیوز نیٹ ورک ) گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات میں معرفی فاونڈیشن بلتستان کے جنرل منیجر فضل علی جنکا تعلق ضلع کھرمنگ سے ہے، کا ادارتی ذمہ داریوں کی نا جائز استعمال کے حوالے سے خبریں مسلسل وائرل ہورہا ہے ۔سکردو اور کھرمنگ کے سیاسی ،سماجی حلقوں اور سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل خبروں کے مطابق منیجر معرفی فاونڈیشن اپنے عہدے کو گزشتہ کئی سالوں سے ناجائز طور پر سیاسی اثر رسوخ کیلئے استعمال کررہا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت زور پکڑا جب گزشتہ ماہ انہوں نے سکردو کے ایک مقامی شادی حال میں کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنما کو کسی تقریب میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف تقریر کرنے سے روکا بلکہ دھکے دیکر اُس اجلاس سے باہر نکالا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اُن کے خلاف کھل کر بولنا شروع کیا ہوا ہے عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ مصوف ایک فلاحی ادارے کو پسند ناپسند کی بنیاد پر چلاتے ہیں اور یہاں سے مستحقین کو فنڈر وغیرہ بھی سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر سفارش کے ذریعے کی ریلیزکی جاتی ہے۔
کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم شخصیت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہمارے نمائندے کو بتایا کہ فضل علی دراصل آغا فوکر کا اثررسوخ استعمال کرکے اگلے الیکشن میں کھرمنگ سے الیکشن لڑنے کے خواہاں ہے لیکن آغا فوکر نے اپنے ایک بیٹے کو اگلی بار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے فضل علی نے بڑی چالاکی کے ساتھ اپنے مخصوص بندوں کے ذریعے آغا فوکر کو الیکشن لڑنے کیلئے کہا جارہا ہے۔کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ آغا محمد علی شاہ نے الیکشن نہیں لڑنا ہے، ایسے میں فضل کے پیڈ بندوں کی طرف سے ان پر زرو دیا جائے گا کہ آپکا بیٹا چونکہ ابھی سیاسیطور پر نابالغ ہے لہذا ایک بار آپ فضل علی کے حق میں دستبردار ہوجائیں اور ہم سب ملکر سیاست کریں گے۔ عوامی حلقوں میں یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ اس خوفناک چال کیلئے اُنہوں نے پیسہ بھی خوب خرچ کیا ہے اور وہ معرفی کے دفتر کو ایک طرح سے اپنا سیاسی ہیلی پیڈ بنایا ہوا ہے جہاں بیٹھ کر اپنے لئے راہ ہموار کرنے والوں کو نوازتے ہیں اور پارٹیاں دیتے ہیں۔
معرفی فاونڈیشن بلتستان میں کویت کے کچھ امیر خاندانوں کے معاونت سے چلے والا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور اس ادارے کے ذریعے بلتستان اور ہراموش کے قابل اور غریب طالب علموں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ دیتے ہیں اور فلاحی کام کے ساتھ غریب اور نادار افراد کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے ۔ عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ اُن کے کرپشن کی داستانوں میں معرفی ہسپتال کے تعمیراتی کام میں کمیشن کے علاوہ کچھ اس طرح ہے۔ معرفی فاونڈیشن کا سکردو میں جو ووکیشنل ٹریننگ سنٹر چل رہا ہے اُس سنٹر کی اُن کی بیوی چلاتی ہے اور اُس سنٹر کیلئے ہرگسہ کے مقام پر اپنے چچا کے گھر کو کرایہ پر لیا ہوا۔ اسی طرح معرفی فاونڈیشن آفس کیلئے جو گاڑی کرایہ پر لیا ہوا وہ دونوں گاڑیاں بھی اُنکےبھائی کا ہے اور معرفی میں اس وقت 70 فیصد ملازمیں اپنے خاندان سے بھرتی کیا ہوا ہے۔اُن پر یہ بھی الزام لگایا جارہا ہے کہ کھرمنگ کے سیاست حصہ لینے کیلئے تقریبا زیادہ تر سکیم کھرمنگ کے مخصوص علاقوں کو نوازا جاتا ہے اور جو بھی سکیم رکھتا ہے اُس کا پروجیکٹ لیڈر بھی اپنے ہی عزیر کو بناتےہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ادارے کی جانب سے مستحق سید زادں کو جو فنڈز ملتا ہے وہ بھی صرف اپنے سیاسی پارٹی کے سید زادں کو دیا جارتا ہے۔
معرفی فاونڈیشن کا بلتستان اور ہراموش کی ترقی اور تعمیر اور تعلی خدمات بے مثال ہیں لیکن لوکل سطح پر ادارے میں چیک اور ناقص منجمنٹ اور اندھا اعتماد عجیب صورت حال اختیار کر گیا ہے جس پر توجہ نہیں دیا تو یہ ادارہ مزید کرپشن اور اقرباء پروری کا آماجگاہ بن سکتا ہے۔ لہذا معرفی فاونڈیشن کے ذمہ داران کو چاہئے کہ اس حوالے سے تحقیقات کریں۔
سماجی اور تعلیمی خدمات میں کوشاں معرفی فاونڈیشن بلتستان سیاسی بیٹھک اور کرپشن کی آماجگاہ بننے کا انکشاف ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا