شگر( عابدشگری)نوجوان کسی بھی معاشرے کے سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ انہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اولین اور ہر اول دستے کاکردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔شگر کے یوتھ ضلعی انتظامیہ کے بازو بنے اور شگر کی تعمیر وترقی میں بہتر اور فعال کردار اداکریں۔اور ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی پر براہ راست ہمیں روپورٹ کریں۔چیف سیکریٹری یوتھ وولینٹئر کی تین روز تربیتی ورکشاپ ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں شروع ہوگیا۔ افتتاحی سیشن میں ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی اور ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر شگر محمد اقبال نے شرکت کی اور وولینٹئر کو اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔اور شرکاء کو اپنے فرائض سے آگاہ کیا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے ہوئے کہا کہنوجوان کسی بھی معاشرے کے سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ انہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اولین کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔شگر کے یوتھ ضلعی انتظامیہ کے بازو بنے اور شگر کی تعمیر وترقی میں بہتر اور فعال کردار اداکریں۔ چیف سیکریٹری یوتھ وولینٹئر کا مقصد علاقے میں ہونے والی ترقیاتی سکیموں اور کاموں کی نگرانی کرنا اور انتظامی امور اور دیگر امور میں ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔تاکہ علاقے میں ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ یوتھ وولینٹئر سے امید ہے کہ وہ ہر اچھے کاموں کی تعریف اور کوتاہیوں کی مثبت انداز میں نشاندہی کرینگے۔یوتھ وولینٹئر کو اپنے فرائض سے آگاہی سے انتہائی لازمی ہے جس کیلئے مزید سیشن جاری ریں گے جس میں انہیں ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی اور دیگر امور کے حوالے سے تربیت فراہم کیا جائے گا۔شگر انتظامیہ یوتھ کی اقدامات اور غلط کاموں کی نشاندہی پر فوری ایکشن لے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا