اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے چین کے حالیہ دورے کے بارے میں بھی بتایا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و استحکام اور قانون کی حکمرانی پر ہے۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات فواد چوہدری، داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا