ہیلتھ کارڈ پروگرام کو گلگت بلتستان میں مزید توسیع دی جائے گی۔ وفاقی وزیر صحت

0 0

اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں صحت کےشعبے میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اوروفاقی وزیر صحت نے گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ اُنکا کہنا تھا کہقومی ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اور کوآرڈینیشنز گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید توسیع دی جائے گی۔انہوں نے گلگت بلتستان کے گورنر سے منگل کے روزاسلام آباد باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website