وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے ملاقات،دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینےپراتفاق۔

0 0

اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان اور ایران نے سیاست ، معیشت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ یہ بات بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات کے دوران کہی گئی۔
پاک۔ایران سرحد سے متعلق تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین موجود کثیر الجہتی میکنزم کے ذریعے قریبی مشاورت جاری رکھنے پربھی اتفاق کیاگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ شب ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پا کستان کا یہ دوسرا دورہ تھا۔ اپنے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مسلسل اعلیٰ سطح پر تبادلے والہانہ دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website