سول سوسائٹی بلتستان نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) سکردو سول سوسائٹی کا اج ایک اہم اجلاس سول سوسائٹی سکردو کے رکن حاجی احسان کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے سول سوسائٹی سکردو کے سربراہ حاجی احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تھری جی فور جی کی سروس چلانے کی اجازت پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے نہیں دینے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں2015 سے تھری جی فور جی سروس چلا رہا ہے مگر گلگت بلتستان میں اپ تک تھری جی فور جی سروس چلانے کی اجازت نہ دیکر ظلم کیا جارہا اجلاس میں فیصلہ کیا کہ سول سوسائٹی سکردو پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور وفاقی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے اجلاس سے سول سوسائٹی کے اہم رکن نجف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھری جی فور جی سروس کیلئے ہم نے کئی دفعہ احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اپ عدالت سے انصاف مانگنے کیلئے رجوع کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی دونوں زمہ دار ہے اس وجہ دونوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جارہا ہے اجلاس سے سول سوسائٹی سکردو کے رکن بشارت ایڈوکیٹ اور موسٰی چلونکھا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عدالتوں سے انصاف نہ ملنے کے صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے اگر وہاں سے مایوس ہونے کی صورت میں اپنے حقوق کیلئے اقوام متحدہ سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website