اسلام آباد (تحریر نیوز نیٹ ورک) نیب نے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 71 سیاستدان اور بیورو کریٹس کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہے جن میں 5 سابق وزرائے اعظم، 4 سے زاید سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وزراء سمیت موجودہ حکومتی رہنما بھی شامل ہیں، 71 سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کی اس فہرست میں نواز شریف، شوکت عزیز، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور چودھری شجاعت حسین کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان کے 2 اور سندھ کے 3 سابق وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا نام بھی شامل ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور بابر اعوان کا نام بھی شامل ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ سابق وزیر بابر غوری، ڈاکٹر عاصم، آغا حسین درانی، سہیل انور سیال، وسیم اختر، جام خان شورو، پیر صبغت اللہ راشدی، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف، چودھری پرویز الٰہی، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، شوکت ترین رانا مشہود، حنیف عباسی، علیم خان، علی ارشد حکیم، عبدا للہ یوسف، سلمان صدیقی کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق نواب محمد تالپور، تیمور محمد تالپور، امیر مقام، عاصمہ عالمگیر، علی ارشد حکیم، عبداللہ یوسف، سلمان صدیق، انجم عقیل، طارق فضل چودھری، آغا سراج درانی، رؤف صدیقی، شرجیل میمن، ضیا لنجار، عادل صدیقی، اعجاز جاکھرانی، لیاقت جتوئی، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا