بلتستان ریجن میں یوم آذادی گلگت بلتستان شایان شان طریقے سے منانے کاحتمی فیصلہ۔

0 0

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) جشن آزادی گلگت کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ آزادی گلگت دنیا کی تاریخ میں منفرد ہے۔ یہاں کی عوام نے پاکستان کی محبت میں اپنی مدد آپ کے تحت انگریز اور ڈوگرہ سامراج کو شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن ر ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ بہت زیادہ محب وطن ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ ملکی دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ یکم نومبر منانے کا اصل مقصد ان شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کر کے ان کو سلام عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ہم ان شہیدوں کے خون سے اور غازیوں کے جرات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس وقت ملک کو درپیش مسائل سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردو میان اس سلسلے میں بہت بڑا جلسہ کرے گی۔ جس میں تمام ادروں کے سربراہان کے علاوہ سماجی ۔ سیاسی اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website