راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل صالح محمد نے بری افواج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان ا دارے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے پاکستان اور امارات کے درمیان دفاع ،سکیورٹی کے شعبوں اور فوجی تربیت کے لیے تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میجر جنرل صالح محمد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل صالح محمد کوجی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،معزز مہمان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا