جنوبی پنجاب صوبہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔شاہ محمودقریشی

0 0

ملتان(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ایک ضرورت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آج (اتوار) ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں الگ صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کیونکہ کوئی ایک جماعت ایسی آئینی ترمیم نہیں لا سکتی جس سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی راہ ہموار ہو۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %