وزیر اعظم عمران خان کا اپوزیشن سے اعلان جنگ کا اعلان ، دھرنے کی دعوت بھی دے دیا۔

0 0

اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک)سعودی عرب سے واپسی کے بعد عمران خان نے قوم سے اپنے مختصر خطاب میںملک سے کرپشن کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے قرضہ نہ لیتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، سعودی عرب سے پیکج مل گیا تو بوجھ اترگیا،اب آئی ایم ایف کا عوام پربوجھ کم پڑے گا،آئی ایم ایف سے اگرقرضہ لیا بھی توزیادہ نہیں لیں گے.انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک پرتاریخی قرضہ چڑھایا،آج گردشی قرضہ بارہ سوارب کا ہے،ہم پرتنقید کرنے والوں کوشرم آنی چاہیے،تیس ہزارارب کا آڈٹ کرائیں گے.انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ این آراولینا چاہتی ہیں،کسی کواین آراونہیں ملے گا،قوم سے وعدہ کیا تھا کرپٹ لوگوں کوجیل میں ڈالوں گا،جومرضی کرلیں سب کا احتساب ہوگا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے نقصان میں ہیں،انھیں ٹھیک کرنا ہے، ملک میں پچاس لاکھ گھربنانا سب سے بڑا مشن ہے، ملک میں سرمایہ کاری لائیں گے،غربت کم کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں خصوصی پیکج دیں گے.انھوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن نیچے آگئی ہے مزید نیچے آئے گی،منی لانڈرنگ روکنے کے لیے معاملات خود دیکھ رہا ہوں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website