سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمٰن علوی مختصر دورے پر سکردو پونچے۔ سکردو آئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سنئیر وزیر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی اکبر تابان اور تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کمشنر بلتستان نے ان کا استقبال کیا۔ ریڈیو پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے انتہائی پر کشش مقامات میں سے ایک ہے اور سی پیک کے ذریعے تجارت اور سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کی ترقی کی خواہاں ہے۔
اس موقع پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سابق نائب صدر اور اہم رہنما سید امجد علی زیدی نے صدر پاکستان سے کرگل سکردو روڈ کی بحالی کا مطالبہ کردیا،اُنکا کہنا تھا کہ متنازعہ خطوں کے دیگر اکائیوں میں منقسم خاندانوں کو ملانے کیلئے تمام راستے کھلے ہیں لیکن مہاجرین بلتستان آج بھی سرحد کے دوسری طرف اور وہاں سے اس طرف اپنے عزیز اقارب کو ملنے کیلئے بے چین ہیں اور اس سڑک کے کھلنے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے ۔ امجد زیدی نے صدر پاکستان سے خصوصی طور پر مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 کو یہاں کے عوام مسترد کرچُکے ہیں لہذا اس آرڈر کو منسوخ کرکے یہاں کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق مقامی سیاسی سماجی رہنماوں اور دانشوروں کی مشاورت سے اس مسلے کی حل کیلئے اقدام اُٹھائیں۔ اُنہوں صدر مملکت سے مطالبہ کیا بلتستان میں بجلی کی شارٹ فال کو کم کرنے کیلئے شغر تھنگ بجلی گھر اور شتونگ نالہ بجلی گھر کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے یہ سڑک سمیت گلگت بلتستان کو جموں کشمیر سے ملانے والے دیگر سڑکوں کی بحالی کیلئے جموں کشمیر حکومت کئی بار وعدہ کرچُکے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے اس اہم مسلے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا