گلگت (خصوصی نامہ نگار)گلگت وی آئی پی سیکورٹی، اہم شخصیات کی سیکورٹی پر 700 پولیس جوانوں کی تعیناتی سے گلگت بلتستان پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق سرکاری دفاتر، وی آئی پی شخصیات، سیاسی رہنمائوں اور سرکاری افسران کی سیکورٹی پر جی بی پولیس کے 700 اہلکار تعینات ہیں جن میں ڈپٹی کمشنروں کیلئے 51 اہلکار، اسسٹنٹ کمشنر کیلئے 23 اہلکار، جی بی پولیس جوان تعینات ہیں، گورنر کیلئے 49، وزیراعلیٰ کیلئے 73 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جی بی اسمبلی میں 23، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیروں کیلئے 48 اہلکار دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سیکورٹی پر 1 اہلکار، چیف سیکرٹری اور سیکرٹریٹ کیلئے 47 اہلکار، وفاقی افسران اور دفاتر کی سیکورٹی پر 15 اہلکار تعینات ہیں، صوبائی دفاتر 32 جبکہ مذہبی شخصیات کی سیکورٹی پر 22 اہلکار تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق 6 سے زائد پولیس اہلکار وی آئی پی سیکورٹی اور غیر متعلقہ ذمہ داریوں میں مصروف ہونے سے جی بی پولیس کو امن وامان کے قیام میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، ذرائع کے مطابق ان کی جگہ نئی پوسٹیں تخلیق نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 700 نئی پوسٹیں تخلیق کرے کیونکہ محکمہ میں نفری کی شدید کمی ہے اور پولیس کو امن وامان کے قیام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
گلگت بلتستان پولیس کے 700 اہلکار غیر ضروری طور پر سیاست دانوں اور اہم شخصیات کے سیکورٹی پر مامور۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا