گلگت (پ ر) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی صدر کلثوم فرمان کی قیادت میں وفد جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو اور سینئررہنماء ساجدہ صداقت شامل تھیں، نے منگل کے روز گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات میں جی بی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ گلگت اور ہنزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے خواتین ونگ کے رہنمائوں کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریگی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر ، جنرل سیکریٹری اور سینئرراہنما ساجدہ صداقت کو یقین دلایا کہ وہ خواتین کو درپیش مسائل کے حل سمیت کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریںگے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا