گلگت (خصوصی رپورٹ) معذور افراد کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر گلگت بلتستان راجہ رشید علی صاحب کے ساتھ ملاقات کی اس دوران علاقے میں موجود معذور افراد کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی، معذور افراد سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے کی جانیوالی غیر معمولی تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مجوزہ بل کو تمام قانونی لوازمات پورے کر کے جلد جی بی اسمبلی میں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذور افراد کو ایسسٹیو ڈیوائسس جن میں وہیل چیئرز آلہ سماعت اور بیساکھیوں وغیرہ کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے یہ اشیاء فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا، محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ایسسٹیو ڈیوائسس کی کوالٹی بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ملاقات کے دوران ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر محمد جعفر اور سوشل ویلفیئر آفیسران سید مجاہد علی شاہ اور رحیم جان بھی موجود تھے جبکہ معذور افراد کی جانب سے چیئرمین ویژن ویلفئیر فاؤنڈیشن ارشاد کاظمی اور گلگت بلتستان کے معروف ڈس ایبلیٹی رائیٹس ایکٹوسٹ امجد ندیم موجود تھے، اس ملاقات کے دوران معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی بھی نشاندہی کی گئی اور معذوری سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے عمل کو آسان تر بنانے کے لئے تجاویز بھی دئیے گئے، وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود راجہ رشید علی صاحب نے ڈس ایبلیٹی ایکٹ کے مجوزہ ڈرافٹ کو جلد لاء ڈیپارٹمنٹ سے کلئیر کرانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی اسکے علاؤہ معذور افراد کو معیاری ایسسٹیو ڈیوائسس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ ان اشیاء کی خریداری سے قبل متعلقہ ضروریات کے حامل معذور افراد کی سفارشات کو لازمی طور پر شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا