لاہور (ویب ڈیسک) ماہر معاشیات ڈاکٹر لال خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بیمار ہو چکی ہے جو اسے ٹھیک کرنے آتے ہیں وہ خود اسی معیشت کی پیداوار ہیں۔ نوازشریف اور نون لیگ سرمایہ داروں کی پارٹی تھی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں نئے امیر ہونے والے سرمایہ داروں کی پارٹی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ نظام جس جگہ ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہاں سے اس کے ٹھیک ہونے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ اگر مسائل حل کرنے کیلئے قرضے ہی لیں گے تو وہ تو بہت مہنگے ہیں، آئی ایم ایف کا تو سود ہی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے نکلنے کیلئے حکومت کو بہت مشکل پروگرام دینا پڑے گا جو وہ نہیں دیں گے، خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں ماریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ نظام میں معاشرے یا سماج کو چلانے کی اہلیت ختم ہو چکی ہے۔ جب تک ملک میں انقلابی تبدیلی سے یکسر معیشت میں منافع خوری کا خاتمہ اور انسانی ضروریات پوری نہیں ہونگی اس وقت تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کام کر رہی ہے، اگر اسکی نیت صاف ہے اور سوچ سمجھ کر فیصلے لے رہی ہے تو آگے تھوڑا مزید مشکل وقت ضرور آئے گا لیکن مستقبل قریب میں ہم مہنگائی،بے روزگاری، معیشت سمیت تمام مسائل سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔
بیمار معیشت کی بحالی کیلئے معیشت تباہ کرنے والوں کو ذمہ داریاں دی جاری ہے۔ممتاز ماہر معاشیات کا انکشاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا