سکردو( تحریر نیوزنیٹ ورک) کل سکردو کے مقامی ہوٹل میں ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور رہنما مرحوم حاجی فدا کے تعزیتی پروگرام میں عجیب منظر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تعزیتی پروگرام میں جب کھرمنگ میں مزدور حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے مزدور رہنما آخوند غلام کو جب تقریر کرنے کا موقع ملا تو اُنہوں نے ضلع کھرمنگ کے کرپٹ عناصر پر کڑی تنقید کی۔ اس تقریب میں آغا محمد علی شاہ رضوی سمیت اہم حکومتی شخصیات موجود تھے ۔موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مزدور رہنما آخوند غلام نے کھرمنگ کے عوام کومزدور رہنما حاجی فدا کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی اور کھرمنگ میں ہونے والے کرپشن کے حوالے سے تقریر کیا تو معرفی فاؤنڈیشن بلتستان کے جنرل منیجر فضل علی کو غصہ آیا اور اُنہوں نے سٹیج پر آکر اُن سے مائک چھین کر دھکے دیکر زبردستی سٹیج سے اُتارا اور یہ کہہ کر خود نے تقریر شروع کہ کہ اس قسم کے واقعات ہر معاشرے میں ہوتے ہیں لہذا یہاں متنازعہ تقریر نہ کیا جائے اس موقع پرمسلم لیگ نون کارکنوں نے بھی مزدور رہنما کو ہال سے دھکے دے کر باہر نکالا ۔
اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فضل علی ایک این جی او کا افسر ہے اور اُنکا سیاسی معاملات میں مسلسل دخل اندازی بلتستان میں معروفی فاونڈیشن جیسے بڑے خدمتگار ادارے کو مشکوک بنا رہے ہیں اُن کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اُنہوں نے ادارے میں خوب کرپشن کی ہے اور خاص طور پر معرفی ہسپتال سکرود کی تعمیراتی میٹریل میں خوب کمیشن کمائے ہیں اور فلاحی ادارے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے اور صرف منظور نظر افراد اور علاقوں کو نوازنے کے ساتھ ادارتی سطح پربھی ایک طرح سے فرعون بنا ہوا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماوں نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مزدور رہنما سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کل سے ابھی تک معرفی فابڈیشن کے اہم ذمہ دار کی طرف سے کرپشن کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر شکوک شبہات ہورہا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا