اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی کوسے مثبتقرار دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نےمسلم لیگ نون کے حکومت کی جانب سےخطے میں قیام امن اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صو بائی حکومت کی کار کردگیبہتر قرار دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم عمران خان سے گندم سبسڈی،پی ایس ڈی منصوبوں اور بجٹ کی کٹوتی کے حوالے سےاپنے خدشات کا اظہار کیا اوروزیر اعظم نے وفاقی وزیر پلانگ کو ہدایات جاری کی کہ وزیر اعلی نے ان منصوبوں کی اہمیت سے تفصیلی سےآگاہ کر دیا ہے اس حوالے سے فیصلوں پر نظر ثانی ہو۔
وزیر اعلیٰ نے ون ٹو ون ملاقات میںگلگت بلتستان کے وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منسوخی اور بجٹ کٹوتی فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا اور وزیر اعظم نےیقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کی مشاورت سے معاونت کریں گے ۔ وزیر اعظم نےگلگت بلتستان میں تعلیم کے اعشاریئے باقی صوبوں سے بہتر ہونے پر تعریف کی اور دیامر میں تعلیم کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی معاونت کا بھی وعدہ کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا