سکردو (تحریر نیوزنیٹ ورک) معروف سوشل ایکٹیوسٹ ذاکر بلتستانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ نے میرٹ کی دھجیان اڑاتے ہوئے نومینشن لسٹ لگنے سے پہلے ہی سفارشی افراد اور طلباء کو لیٹر دے دیا۔حکام نوٹس لیے اور تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن گلگت کی جانب سے میرٹ پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں ،ٹیکنکل اور میڈیکل اداروں میں داخلے اور نومینشن کے منتظر سینکڑوں کی طلباء کی امید خاک میں ملادی ۔اور میرٹ کے بجائے سفارشی عناصر کو نومینیشن لیٹر جاری کردئے۔ جوکہ سراسر ناناانصافی ہے۔ہم اس پر خاموش ہرگز نہیں رہیں گے۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نومینیشن لیٹر قبل از وقت جاری کرنے کے واقعے کی انکوائری کرواکر ملوث حکام کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا