گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدے اور اعلانات کو عملی جامعہ پہنانے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کی اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری انہی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ اس طرح کے منفی اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے اجتناب کرتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدوں پر توجہ دینی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے جس طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کی اور میگا منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کئے جس کی مثال چائنہ سمیت دیگر ممالک دیتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناکر قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچائے جس پر ان کی خدمات کو سراہنے کے بجائے انتقامی کارروائیوں کے سلسلہ شروع کیا گیاہے۔ اس طرح کے انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے ضمنی انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھایں گے
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا