اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ 41صفحات پر مشتمل ہے اور اسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا ہے کہ درخواست ضمانت پر دیا گیا فیصلہ سزا کے خلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب نےضمانت کی درخواستوں پر بحث کے لیے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا، احتساب عدالت نے اپارٹمنٹس خریداری میں مریم نواز ک نوازشریف کو معاونت کا حوالہ نہیں دیا، احتساب عدالت کے فیصلے میں مریم نواز کی معاونت کے شواہد کا ذکر بھی نہیں۔فیصلے میں لکھا گیا ہےکہ بادی النظر میں ملزمان کودی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔تفصیلی فیصلے کے مطابق استغاثہ نے نائن اے فور کی بریت کو چیلنج نہیں کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالتی فائنڈنگز حتمی نہیں، ہماری رائے یا آبزرویشنز اپیلوں کو متاثر نہیں کرےگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا