وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات منسوخ، عوام میں مایوسی پھیل گئی۔

0 0

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے درمیان ملاقات منگل کے روز اسلام آباد میں ہونا طے پائی تھی جو کہ سعودی وفد کی پاکستان آمد ،وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیر اعظم کے دورہ بلوچستان کی وجہ سے سے اسلام آباد کا تمام شیڈول منسوخ ہوا جس وجہ سے ملاقات بھی منسوخ ہوئی اب ملاقات کے لئے نئی تاریخ کا تعین ہوگا،اس ملاقات میں مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کے بجٹ میں کٹوتی ،اہم منصوبوں کی منسوخی ،گندم سبسڈی پر خاتمے ،دیامر بھاشا ڈیم اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے آنے والی خبروں کوسامنے رکھتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنا موقف بیان کرنا تھا کہ پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کے اہم منصوبے ہیں ان کی منسوخی یا بجٹ کٹوتی سے گلگت بلتستان میں جاری تیز رفتار ترقی کا عمل متاثر ہوگا اور بالخصوص گندم سبسڈی کے خاتمے کے حوالے سے گلگت بلتستان بھر میں اضطراب پایا جاتا ہے اس حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے عوام کے اہم مسائل اور موقف سامنے رکھنا تھا اسی ایجنڈے کے تحت منگل کے روز ملاقات طے تھی لیکن سعودی وفد کی پاکستان آمد ،وفاقی کابینہ کے اجلاس و دیگر مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کی گئی ملاقات کی اگلی تاریخ کا تعین جلد ہوگا۔
سوشل میڈیا وزیر اعظم پاکستان کے اس فیصلے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کیا اجارہا ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے حوالے سے مسلسل نظراندازی سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ گلگت بلتستان کو متنازعہ حیثیت کی وجہ سے دیگر صوبوں سے بڑھ کر توجہ دینا چاہئے تھا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website