اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس میں بنی گالہ میں گورنگ نالے کی حدود میں تمام تجاوزات کو سروے جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جمعہ 12اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سروے آف پاکستان کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سی ڈی اے ‘ وفاقی محتسب کی سروے رپورٹس ایک جیسی ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ تجاوزات کو کیسے ختم کیا جائے؟ تجاوزات کے علاوہ سکیورٹی اور آلودگی جیسے مسائل بھی ہیں اب نئی حکومت آگئی ہے معاملات کو حل کریں۔
سپریم کورٹ نے بنی گالہ سے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا