ہندوستان نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کردیا۔

0 0

مظفر آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میرے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ، بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ وزرا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں پاکستانی حدود میں تھا، ہمارا ہیلی کاپٹر کوئی گن شپ نہیں بلکہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے ڈرامہ رچا کر ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی، ہم پاکستانی حدود میں تھے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایل او سی پر تعینات بھارتی فوج نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔ خوش قسمتی سے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website