نگربر ویلی روڑ کے متاثرین نےمطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تعمیراتی کام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

0 0

نگر ( اقبال راجوا) بر ویلی روڑ متاثرین کے تحفظات کے جائزے کے دوران ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہرخ چیمہ اورایگزیکٹیو انجنئیرنگراقبال حسین متاثرین کے تحفظات سننے چھلت مین ٹائون ایریاء پہنچ گئے ،متاثرین نے مطالبہ کی کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہم روڑ تعمیر کرنے نہیں دیں گے ،ہم اس بار بھی روڑ دیں گے تو ہمارے مکان رہتے ہیں اور نہ ہمارے پاس کوئی اور زمین ۔حکومت عام نرخوں کے مقابلے تین گنا کم قیمت پر ہم سے زمینیں خرید کر روڑ تعمیر کر رہی ہے یہ ظلم ہم برداشت نہیں کر سکتے ۔ ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور ایگزیکٹیو انجینئیرنگر نے تمام متاثرین کے مکانوں اور زمینوں کا جائزہ لیا۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ روڑ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کر کے روڑ پر کام کافوری آغاز کیا جائے ۔ متاثرین کے تحفظات کا جائزہ اور عوامی مطالبات سننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے کہا کہ روڑ کی تعمیر ہر حال اور ہر قیمت پر ہوگی ۔اس سلسلے میں سابقہ سروے کے مطابق کاغذات کی چھان بین ہو گی اور روڑ کا سابقہ سروے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ روڑ کے معاوضے کے لئے سرکار کے پاس قانون موجود ہے جس کے مطابق تمام افرادکو زمینوں کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ آج ان متاثرین کے تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے ایگزیکٹیو بی اینڈ آر اقبال حسین کو بھی اپنے ساتھ لایا ہوں تا کہ روڑ سروے اور صورتحال کا ایک ساتھ جائزہ لیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کو متاثرین نے اپنے گھروں کے صحن بھی دکھا دئے اور مطالبہ کیا کہ اگر روڑ کو توسیع کیا جائے تو ان کے لئے نہ ان کے مکان کا کوئی فائدہ باقی بچتا ہے اور نہ ہی زمین کا انہوں نے مطالبہ کیا کہ روڑ کی توسیع کا کام ابتدائی سروے کے مطابق مخالف سمت سے کیا جائے جبکہ موقع پر اکھٹے ہونے والے افراد نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے تمام تر تحفظات دور کر کے روڑ کو ہر صورت اور فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ متاثرین اور عوامی تاثرات بغور سننے کے بعد تمام افسران ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website