نگر ( اقبال راجوا) محرم کے پہلے عشرے میں جلوس و عزاء کے مجالس کے انعقاد کے بعد ضلع نگر میں مختلف مقامات پر عاشورائے محرم کے ایک درجن سے زائد جلوس بر آمد ہو گئے ۔ مرکزی جلوس میں ٹائون چھلت علمدار چوک سے بر آمد ہو کر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہریسپو داس اور شام 5بجے مرکزی امام بارگاہ سارالخیر اکاظمین چھلت ٹائون میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ مرکزی جلوس اور دیگر جلوسوں میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور ضلعی پولس کے مخلصانہ اور پیشہ وارانہ روئیے پر ماتمی انجمنوں کا ایس پی نگر حسن علی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ عاشوراہ محرم کے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے ماتم داری کی جبکہ علمائے کرام نے جمعے کی وجہ سے عاشورائے محرم کے جدید تقاضوں پر امام حسین علیہ السلام اور ان کے جان نثار اصحاب کے تاریخی کردار بیان کئے۔ ضلع نگر میں 99 امام بارگاہوں میں کل دن اور رات کی 118مجالس منعقد ہوئیں جبکہ شب عاشورا کی مناسبت سے تمام عزاداروں نے اکثر امام بارگاہوں میں شب عاشور ا میں رات گئے تک عبادات اور خصوصی مجلاس کا نعقاد کر کے اہلبیت پیغمبر اکرم ﷺ پر گررنے ولاے مصائب کا ذکر کر کے شب بر گریہ و زاری بھی کیا ۔ سب ڈیویژنل ہیڈ کوارٹر سکندر آباد سے بھی جلوس عاشورا 12بجے تک مرکزی جلوس میں شامل ہو گی جبکہ مرکزی جلوس میں صبح نو بجے آس پاس کے امام بارگاہوںسے تمام چھوٹے بڑے مختلف دستوں میں جلوس کی شکل میں علمدار چوک راجہ بازار پہنچنا شروع ہو گئے جہاں عزاداروں کوشیخ محمد یعقوب نے صبح عاشور کر بلاء کے اہم مصائب بیان کئے اور مرکزی انجمن امامیہ شینبر کی نگرانی میں مرکزی جلوس ک آغاز کیا اور دوپہر کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا جہاں عزاداروں نے نماز جمعہ ادا کی اور بعد ازآں مجلس اور عزاداروں میں لنگر اور نذر و نیاز حسین و مولا عباس علیہ السلام تقسیم کیا گیا جبکہ ہیڈ کوارٹر سے متصل اکبر آباد میں علاقے کی آبادی نے جلوس کے عزاداروں کے لئے سبیل اور خصوصی نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس واپس اپنے روایت راستوں سے ہوتا ہو ا مرکزی امام بارگاہ دارالخیر الکاظمین کے سحن میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جبکہ شاہراہ قراقرم پر جعفر آباد ،سکندر آباد ،نلت ،تھول غلمت پسن ،مناپن ،پھکر ،ساس ویلی ،نگر خاص ،بر ویلی اور چھپروٹ میں بھی جلوس عاشورا بر آمد ہو گئے اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں مں اختتام پذیر ہو گئے ۔ مرکزی انجمن امایہ چھلت شینبر کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انت انتظامات کرنے پر ایس پی نگر حسن علی کی کار کردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گی ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا