اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی دی گئی سزائیں معطل کر دی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سُنایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ ہونے تک سزا معطل رہے گی۔
عدالت عالیہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالتی فیصلے کے شدت سے منتظر رہے۔
اڈیالہ جیل میں قید تینوں قیدیوں کو سرکاری ٹی وی سے فیصلہ محفوظ ہونے کی خبرکا پتہ چلا۔ فیصلہ کا وقت قریب آتے ہی سپریٹنڈنٹ جیل اور دوسرے حکام بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آج ہی تینوں کو رہا کردیا جائے گا۔
عدالت نے عدالت کا فیصلہ معطل کردیا،نواز شریف،مریم اور داما صفدر کو رہا کرنے کا حکم۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا