گلگت میں اے ٹی ایم ہیکرز متحرک،لوگوں کے بنک اکاونٹس خالی ، عوام نے بنکوں پر سوال اُٹھالیا۔

0 0

گلگت( تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت کے مختلف بنکوں کے اکاونٹس سے اچانک رقوم غائب ہونے پر ہلچل مچ گیا۔ مختلف واقعات میں اب تک 51 لاکھ کے قریب رقم اکاونٹس سے غائب ہونے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت میں پچھلے دو دنوں میں 13 کے قریب اے ٹی ایم ہیک ہونے کی اطلاع ہے ۔ اس خبر کو سُن کر عوام اور کاروباری طبقے میں شدید بے چینی سے پائی جاتی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم ہیکینگ دراصل بنکوں کےآئی ٹی سیکورٹی سسٹم ناکام ہونے یا بنک کا عملہ اس گھناونی کام میں ملوث ہونا خارج ازمکان نہیں۔
ایم ٹی ایم ہیک ہونے والے تاجروں اور دیگر اکاونٹ ہولڈز کا کہنا ہے کہ گلگت والوں کی قسمت میں ایسا کچھ کیوں لکھا ہوا ہے معلوم نہیں یہاں ہر قسم کے ٹھگ مختلف روپ میں ہر جگہ نظر آتا ہے لیکن اس قسم کے گھناونی فعل کی سرکوبی کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن بنکوں کا ایم ٹی ایم ہیک ہوا ہے اس بنک کے منیجر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر تفتیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوجائے کہ اس قسم کے عجب واقعات صرف گلگت میں ہی رونما کیوں ہوتے ہیں، عوام کا کہنا تھا کہ شہروں میں اے ٹی ایم سے لوٹنے کے واقعات تو ہمیشہ سُنتے ہیں لیکن اے ٹی ایم ہیک کا آج تک پاکستان کے کسی بھی شہر میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اس مطلب یہ ہے کہ بنک کے اندر بھی کچھ چور یا ڈاکو بیٹھے ہیں جن کے بارے میں تحقیق کرنا ضروری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website