شاربہ فاؤنڈیشن و غاسنگ تا ہلال آباد طلبا تنظیم کھرمنگ کے زیر اہتمام مجلس شہدائے کربلا کا اہتمام۔

0 0

کھرمنگ (پ،ر) ضلع کھرمنگ شاربہ فاؤنڈیشن و غاسنگ تا ہلال آباد طلباء تنظیم کے زیر اہتمام حسینی مارکیٹ اردی مادھوپو کے مقام پر یوم شہزادہ علی اکبر کے نام سے مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس سے علاقے کے , مختلف علمائے کرام نے خطاب کی اور فلسفہ حسینی اور عصر حاضر کے مسائل کے حوالے سے روشنی ڈالی۔مجلس سےخطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین جلالی نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ علامہ یوسف ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صحت کے حوالے سے بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے آخر میں مہمان خصوصی علامہ شیخ شبیر فلسفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے کربلا میں امام حسین ع کا مقصد دلوں کو جوڑنا ہے نہ کہ نفرت پیدا کرنا ہے آخر میں علامہ محمد حسن محمدی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر شاربہ فاؤنڈیشن اور غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈینس آرگنائزیشن پر آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website