شینا زبان کے مشہور شاعر عبدلغفور چلاسی بیماری کے عالم میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور۔

0 0

گلگت (نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان کے مشہور معروف شینا زبان کے قومی شاعرعبدالغفور چلاسی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور سخت علیل ہیں ۔ عبد الغفور چلاسی کو شینا زبان کا سفیر بھی جاتاہے۔ درد بھرے لہجے میں شاعری کرنے والے غفور چلاسی نے جہاں سروں کا اک جہاں بسایا ہے وہاں آنے والی نسلوں کو نہ صرف شینا زبان کیمٹھاس سے آگاہ کیا بلکہ اپنی شاعری سے ہماری ثقافت اور رویوں کو بھی تاریخ کے سپرد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی شاعر عبد الغفور چلاسی کےدونو ں گردوں نے کام کر نا چھوڑ دیا ہے اور ان دنوںCMH گلگت میں ایڈمٹ ہیں ثقافت اور ادب کا یہ سفیر مالی مشکلات کا شکارہے مگرحکومت اور ذمہ داران کی طرف سے کوئی خبر گیری تک نہیں ہے ۔حکومت کو چاہئے کہ اس قومی شاعر کو بیماری سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں اور اُنکا سرکاری خرچے پر علاج کو یقینی بنائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website