قومی اسمبلی میں دیامر بھاشا سمیت نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکراسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر وزرا بھی پیش ہوئے ۔اجلاس میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق تحریک پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیموں کے معاملے کوسیاست کی نظر نہ کیاجائے،چنداجمع کرنابھی احسن اقدام ہے،لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں،چندے سے 2،4 ارب مزیدشامل ہوجاتاہے تواچھی بات ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کی بچت کی عادت ڈالنا ہو گا،چندہ جمع کرنا احسن ااقدام ہے اس سے قوم میں احساس پیدا ہوگا۔خواجہ آصف کے اظہار خیال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مکمل تائید کا اظہار کیااور قوی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی جائے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website