اسلام آباد( ویب ڈیسک)ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکےخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشدکےخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنیدارشد کی سابق اہلیہ عائشہ سبحانی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جنیدارشدنے میری تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈکی تھیں اور ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پرجنیدارشدکوگرفتارنہیں کیاگیا۔جس پر چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جنیدارشدکوفوری گرفتارکرنے کاحکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کابھی حکم سنا دیا اور ریمارکس دیئے کہ کیاپولیس افسراپنے آپ کوقانون سے بالاترسمجھتے ہیں؟ ڈی آئی جی کوکل تک گرفتارکرکے رپورٹ پیش کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا