گلگت(پ،ر)امن امان کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون مہذب معاشرے کا شیوہ ہے محرم الحرام میں قانون کی بالادستی ضروری ہے ماہ محرم دور جاہلیت اور زمانہ اسلام دونوں میں محترم رہا ہے دور جاہلیت میں گیارہ ماہ جنگ وجدل کے باوجود ماہ محرم میں قتال کی حرمت تھی مگر آج کل گیارہ ماہ مل جل کے رہنے کے باوجود ماہ محرم میں ایک دوسرے کو آنکھیں دیکھائی جاتی ہیں جو کہ افسوسناک عمل ہے یکم محرم یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ اور دس محرم شہادت سیدنا حسین رضی اللہ امت کیلئے مشعل راہ اور نظام حیات ہےمقدس شخصیات کے ایام کو متنازعہ بنا کر امت کو تقسیم کرنا درس اسلام کے منافی عمل ہےاس بارے ماہ محرم کو پرامن رکھنے کیلئے انتظامیہ اپنی رٹ قائم رکھے عوامی ایکشن کمیٹی کا مکمل تعاون انتظامیہ کے ساتھ ہوگا.ہمیں چاہیے کہ ہم ان ایام میں دونوں بزرگ شخصیات کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین اسلام کے غلبے کا باعث بنیں.انہوں خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پہلے زمانے میں محرم قریب آتا تو لوگوں کی بےچینی کم ہوتی تھی مگر آج اپنے اعمال کے بدولت ماہ محرم کے قریب آتے ہیں بےچینی میں اضافہ ہونے لگتاہے ہےانہوں نےکہا کہ جو شخصیات امت کو جوڑنے کی وجہ بنے آج انکے پیروکار امت کو توڑنے کے باعث بن رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہ محرم میں سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ اور سیدنا حسین رضی اللہ کی سیرت اور حیات طیبہ کا خصوصی طور پر مطالعہ کیا جائے اپنے اپنی زندگی کو انکے روشن اصولوں کے مطابق چلانے کی کوشش کی جائے.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا