وزیر اعظم بنتے ہی کپتان نےمسلم لیگ نون کو مزید بدنام کرنے کا پلان تیار کرلیا۔

0 0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں سابقہ حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کو میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جائے اور سابقہ (ن) لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ (ن) لیگی حکومت کی طرف سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی اور بالخصوص پاور سیکٹر کی بدحالی پر بریفنگ دی جائیں جب کہ تحریک انصاف کے منشور اور کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمان کو اعتماد میں لے کر کیے جائیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ڈیمز فنڈ کے لیے موثر تشہیری مہم چلانےکی ہدایات بھی دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website