نگر ( این این آئی نیوز) اسسٹنٹ کمشنرشاہ رخ چیمہ سپورٹس آفیسر نگر ملک ذوالفقار احمد خان اور نگر پولو ایسو سی ایشن کی باہم مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع نگر سے راما فیسٹول میں شرکت کے لئے نگر سے پولو ٹیم ضرور جائے گی جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئیر کھلاڑی بھی شامل ہونگے۔ پولو ایسو سی ایشن نگر کے صدر راجہ ذوالفقار احمد خان نے مذید بتایا کہ نگر کے پولو کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑی اگر ان کو اچھے گھوڑے اور کوچنگ کی جائے تو یہ نگر کے لئے نام کمانے کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی اپنی تاریخی روایات کے لحاظ سے فری سٹائل پولو میں بڑا نام و مقام کما س کرروشن کر سکتے ہیں ۔ لیکن کھلاڑیوں کو سہولیات اور مہنگا ترین گیم ہونے کے سبب یہاں کے نوجوانوں میں پولو ٹیلینٹ سامنے نہیں آسکتا ہے حکومت کو چاہیے کہ ان کھلاڑیوں کی حوسلہ افزائی کے لئے زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرے ۔ ہم انشاء اللہ راما فیسٹول جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور امید رکھتا ہوں کہ سینئیر کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں اپنی توانائیوں کا بھر پور اظہار کریں گے۔ صدر پولو ایسو سی ایشن نے مزید کہا کہ ہم ضلع نگر کے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایگزیکٹیو انجینئیر اور سپورٹس آفیسر کی تعاون کی قدر کرتے ہیں انہوں نے نگر پولو ٹیم کی بھر پور سپورٹ کی ہے۔ میدان میں کن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے اس کا فیصلہ ٹیم کیپٹن کا ہوگا جبکہ ہر کھلاڑی اپنی بھر پور تیاری کر رہا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا