وزیر اعلی کا بلتستان کے دورے میں کھرمنگ بلکل نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں۔ علی آصف

0 0

کھرمنگ (پ،ر)غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیرمین اور یوتھ ایکٹوسٹ علی آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان بلتستان کے دورے پر ہیں اور بلتستان کے باقی ضلعوں کا دورہ کرکے ضلع بلتستان کا دورہ نہ کرنا کھرمنگ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہیں. موصوف نے شگر اور گانچھے میں دورے کرکے وہاں ایک ایک تحصیل، ریسکیو 1122 کا قیام , اسپتال اور کالجوں کی قیام کا وعدہ کیا ہے جبکہ ضلع کھرمنگ میں دورہ نہ کرکے عوام کے ساتھ زیادتی ہے کھرمنگ کی عوام بھی ایک تحصیل اور کالج خصوصا گرلز کالج کی قیام کے ساتھ ریسکیو اور دیگر صحت کی سہولیات اور اسپتالوں کی اشد ضرورت ہے اگر معمولی بیماری بھی لگ جائے تو میلوں سفر کرکے اسکردو جانا پڑتا ہے. لہذا عوام کھرمنگ کی اپیل ہے کہ وزیراعلی جلد دورے کرکے کھرمنگ کی عوام کے مسائلوں کی سدباب کریں.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website