سکردو (پ،ر) آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سکردو میں سپورٹس ویک کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہے گذشتہ کئی دنوں سے طلبہ وطالبات مختلف قسم کے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصے لے رہے ہیں۔ سکول میں بوائز اور گرلز کے الگ الگ چارچار ہاؤسز میں کرکٹ، فٹ بال ، رسہ کشی ، بیڈمینٹین اور دیگر گیمز کے مقابلے ہورہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج ھذا پروفیسر احسان اللہ خان اور سی سی اے کوآرڈینیٹرسر غلام مہدی نے ذہنی اور جسمانی صحت کے حوالے سے کھیلوں کی اہمیت اور ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ ایک صحت مند انسان ہی ایک صحت مند ذہن کا مالک ہوتا ہے لہذا سکولوں میں جہاں نصابی سرگرمیاں ضروری سمجھی جاتی ہیں وہاں ہم نصابی سرگرمیاں خاص کر کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں تاکہ طلبہ کو تفریح کے مواقع بھی میسر ہوسکے۔ سپورٹس ویک کے انعقاد پر طلبہ وطالبات نے کالج انتظامیہ خاص کر کمانڈر 62 بریگیڈ کا خصوسی شکریہ ادا کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا