گلگت(چیف رپورٹر) نوجوان نسل میں تعلیم کے ساتھ ادب اور لٹریچر سے لگاو کے لئے اقدامات کرینگے اس سلسلے میں حلقہ ارباب ذوق بہترین کام کر سکتے ہیں ہم ان سے استفادہ حاصل کرینگے یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یوم انگور کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا میرا تعلق ایک ادبی گھرانے سے ہیں اور ادب سے لگاو بچپن سے ہیں اس لئے جب تک ہم ادب سے لگاو نہیں رکھے گے اس وقت تک انسان صرف ایک مشین بن کر رہ جا ئے گا لہذا ہم اپنی انے والی نسلوں کو ادب اور ہمارے لٹریچر سے اگاہی ضروری ہیں یوم انگور کے حوالے سے ڈاکٹر انصار مدنی نے اپنے دولت کدے پر ایک محفل مشاعرہ بھی سجائی جس میں حلقہ ارباب ذوق کے صدر محمد امین ضیاء جمشید خان دکھی نظیم دیا غلام عباس نسیم پروفیسر احمد سلیمی اشتیاق احمد یاد اور خوشی محمد طارق نے شرکت کیا اور اپنے کلام سے محفل کو خوب رونق بخشا اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل کا انعقاد خوش ائند ہے جس سے اپس میں مل بیٹھ کر پیار و محبت کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور علاقے میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایسی محافل کسی نعمت سے کم نہیں ہے جبکہ ادب کے پروان کے لئے ائندہ بھی اس قسم کے محافل کا انعقاد ہونا چاہیئے تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل سکے۔اخر میں ڈاکٹر انصار مدنی نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور ائندہ بھی اس قسم کے محافل کا انعقاد کی یقین دہانی کرادی اور تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا