چلاس(بیورورپورٹ)تھک ڈسر پاور پراجیکٹ کے متاثرین نے معاوضوں کی ادائیگیوں میں مبینہ غفلت اور تاخیری حربے استعمال کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف چلاس میں اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں متاثرین ڈسر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین تھک ڈسر پاور پراجیکٹ کالا خان،عبدالواجد،نیاز چلاسی،وزیر خان،عبدالباق،شیر افضل،و دیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیامر اور کمشنر دیامر متاثرین تھک ڈسر کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ،واپڈا حکام نے ضلعی انتظامیہ کی اجازت پر مل بیٹھ کر تھک ڈسر پاور پراجیکٹ کا ایوارڈ تیار کیا اور واپڈا نے متاثرین کے معاوضے ادائیگی کیلئے کلکٹر دیامر بھاشہ ڈیم کے حوالے بھی کیا ،لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے،ڈپٹی کمشنر مبینہ تاخیری حربے اس حیلے بہانوں سے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں کررہے ہیں ،جس کی وجہ سے متاثرین سنگین مشکلات اور ذہنی دباو کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام نے سنجیدگی سے تھک ڈسر پاور پراجیکٹ کا ایوارڈ پاس کیا ہے ،لیکن انتظامیہ معاوضوں کی ادائیگیاں جان بوجھ کر نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی دیامر سیاسی دباو میں آکر متاثرین کو دیوار سے لگا رہے ہیں ،اور ویریفکیشنز کے نام پر متاثرین کو ٹرخا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھک ڈسر پاور پراجیکٹ میںکئی دفعہ ویریفیکیشنز کئے گئے ہیں اور شفاف انداز میں ایوارڈ پاس ہوا ،لیکن ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے مزید خاموش نہیں رہ سکتے ،ڈپٹی کمشنر اپنا رویہ درست کریں اور متاثرین کے ساتھ مزید ظلم بند کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ۸ ستمبر تک تھک ڈسر پاور پراجیکٹ کے متاثرین کی معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو متاثرین ڈسر تھک ڈسر پراجیکٹ پر ہونے والے تعمیراتی کام بند کریں گے،جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا