اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف جنگ کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی گئی ہے جب کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کیا۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امداد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر منسوخ کی گئی تاہم اگر پاکستان اپنا رویہ تبدیل کرلے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا پھر سے آغاز کرے تو امداد حاصل کر سکتا ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے روکی جانے والی اب تک کی امداد میں کٹوتی کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔
امریکہ نے پاکستان کودہشت گری کیخلاف جنگ کیلئے دی جانے والی تیس کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا