تہران(آن لائن نیوز ڈیسک)ایران نے امریکی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بیلسٹک اورکروزمیزائل کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایران کے نائب وزیر دفاع محمد احدی کا کہنا ہے کہ ان میزائیلوں کا عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل سے کوئی تعلق نہیں،بین الاقوامی پابندیاں ایرانی ہتھیاروں کی ترقی روکنے میں ناکام رہی ہیں، ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ہم تحقیقی عمل کے ذریعے ترقی حاصل کریں گے۔ ایرا ن کا میزائل پروگرام عالمی طاقتوں بالخصوص امریکہ کے ساتھ تنازع کی سب سے بڑی وجہ ہے لیکن ایران کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اس کی سلامتی کے لیے اہم ہے اور وہ اسے ہر صورت جاری رکھے گا، تہران نے اپنا دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے ماسکو سے جدید آبدوز اور لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل امیر حتمی نے نئے میزائل فتح مبین کے بارے میں بتایا کہ یہ سو فیصد ایران ساختہ ہے، اسے راڈار پر نہیں دیکھا جا سکتا اور یہ اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،گذشتہ ماہ ایران نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’فتح مبین‘ کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا تھا۔
ایران امریکہ کی دھمکی کے سامنے ڈٹ گیا امریکہ کو دوٹوک پیغام دے ڈالا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا