دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں دوسری سالانہ کولڈ ڈیزٹ ریلی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب ریلی کا آغاز ہو،گیا۔

0 0

شگر(عابدشگری) دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں دوسری سالانہ کولڈ ڈیزٹ ریلی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب ریلی کا آغاز ہو،گیا۔ گلگت بلتستان کے سنیئروزیر حاجی اکبر تابان نے پرچم لہراکر اس ریلی کا آغاز کیا۔ اس ریلی میں 90 جیب 25 موٹر سائیکل جبکہ ایک خاتون ریسرز شریک ہیں۔ ریلی 40 کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پر ہو رہی ہے۔اور ملک بھر سے نامور ریسرز شریک ہیں۔ریلی میں پاکستان بھر سے ماہر کار ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کے کئی ماہر ڈارئیور بھی کوالیفائنگ رائونڈ میں شامل ہے۔تمام ڈرائیور جیت کیلئے پرعزم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی میں شریک ڈارئیورں کا کہنا تھا کہ وہ اس ریلی کا حصہ بن پر انتہائی خوش اور پر جوش ہے۔سرد صحرا میں کار ریلی میں شرکت ہمارے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔اور جیت کی امید ار لوگوں کو بہتر انٹرٹینمنٹ کی خواہش لئے ریلی میں شریک ہوئے ہیں۔
شگر کولڈڈیزرٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ اختتام پذیر ہوگئے۔ تمام کارڈرائیورز نے فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل مقابل آج ہوگا۔مقابلے میں 80کار ڈرائیورز اور 25موٹر بائیک حصہ لے رہے ہیں۔جبکہ ریس میں خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی اکبر تاباں سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تاباں تھے۔جبکہ ممبر قانون ساز سمبلی کاچو امتیاز حیدر خان ،وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی بھی تقریب میں شریک تھے۔افتتاحی تقریب میں گلگت بلتستان کے ثقافت کو نمایاں کرنے کیلئے سکولوں کی طلباء نے اور،ڈائمنڈ جوبلی بینڈنے معزز مہمانوں کو سلامی دی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔کار ریس دیکھنے کیلئے ہزراوں شائقین ژھے تھنگ میں موجود تھے۔جو کار ریس دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہیں۔۔اس موقع پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا۔شگر تو سکردو روڈ کو سکیورٹی کے پیش نظر صبح سے شام تک بند کیا گیا تھا، جس سے شگر سے سکردو اور دیگر علاقوں میں جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website